گندم تھریشننگ کے دوران اڑنے والا گردو غبار ڈسٹ الرجی کا باعث بن سکتاہے، دمہ، سانس، دل کے مریض پاس جانے سے گریز کریں، ماہرین طب

جمعہ 19 اپریل 2024 13:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی و پنجاب میڈیکل کالج فیصل آبادکے ماہرین طب نے کہا کہ گندم کی کٹائی اور تھریشننگ کے دوران اڑنے والا گردو غبار ڈسٹ الرجی کا باعث بن سکتاہے لہٰذا دمہ، سانس، دل کے مریض پاس جانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں ان کے امراض میں پیچید گی پیدا ہو سکتی ہے وہیں سانس کی بیجا تنگی سے موت واقع ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ گندم کی فصل کی کٹائی اور تھریشننگ کے دوران سانس کی بیماریوں میں بھی شدت آجاتی ہے جس سے یہ امراض خطر ناک صورت اختیار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو افراد ڈسٹ الرجی میں مبتلا ہیں وہ بھی گندم کے قریب مت جائیں تاہم تھریشننگ کے بعد جب گردو غبار ختم ہو جائے تو وہ معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں