دعوت اسلامی کے ذمہ داران معاشرے کو سدھارنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں، آصف علی ملک ایڈووکیٹ

بدھ 24 مئی 2017 23:25

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء)نفسانفسی کے دور میں لوگوں کو اسلامی ضابطہ حیات سے روشناس کرانے کیلئے دعوت اسلامی کی جدوجہد قابل تحسین ہے زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کیلئے دعوت اسلامی کے ذمہ داران معاشرے کو سدھارنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے دعوت اسلامی کے سلیم سلیمی کی رہائش گاہ پر دعوت اسلامی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی محنت رنگ لائی گی اور انشااللہ وہ وقت بھی آئے گا جب ہر فرد صدق دل سے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کو اپنی زندگی کا شعار بنا لے گا ۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں