فاروق آباد،دیرینہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو حقیقی بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 21 مارچ 2022 22:27

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) تھانہ صدر فاروق آباد کے نواحی گائوں ٹھٹہ علی میں دیرینہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو حقیقی بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کے نواحی گائوں ٹھٹہ علی میں دیرینہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے زمیندار نیامت علی کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر نیامت علی کے 2 نوجوان بیٹے نوید اور سبطین جاں بحق ہو گئے ۔

دونوں بھائیوں کو دو سال قبل قتل ہونے والے توقیر بھٹی کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار ا گیا۔تھانہ صدر پولیس نے 5 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں