سال 2009ء ‘پہلے تین ماہ کے دوران 11 ٹیموں کے مابین41 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے

بدھ 25 مارچ 2009 13:25

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ ۔2009ء) امسال 2009ء میں پہلے تین ماہ کے دوران یکم جنوری2009ء سے 25مارچ 2009ء تک 11ٹیموں کے مابین41ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے38میچ فیصلہ کن اور3میچ غیرفیصلہ کن رہے۔سب سے زیادہ میچ نیوزی لینڈنے کھیلے۔نیوزی لینڈنے14میچ کھیلے،5میچ جیتے،6میچ ہارے اور3میچ غیرفیصلہ کن رہے اسکی کامیابی کاتناسب45.45فی صدہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکانے 11میچ کھیلے،5میچ جیتے اور6میچ ہارے اسکی کامیابی کاتناسب45.45فی صدہے۔بھارت نے 10میچ کھیلے،7میچ جیتے،2میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔ اسکی کامیابی کاتناسب77.77فی صدہے۔زمباوے نے 10میچ کھیلے،7میچ جیتے اور3میچ ہارے اسکی کامیابی کاتناسب70فی صدہے۔آسٹریلیانے 10میچ کھیلے،3میچ جیتے،6میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہااسکی کامیابی کاتناسب33.33فی صدہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے 6میچ کھیلے،3میچ جیتے اور3میچ ہارے اسکی کامیابی کاتناسب50فی صدہے۔یسٹ انڈیزنے 6میچ کھیلے،2 میچ جیتے،3میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا اسکی کامیابی کاتناسب40فی صدہے۔جنوبی افریقہ نے5میچ کھیلے،4میچ جیتے اورایک میچ ہارا۔ اسکی کامیابی کاتناسب80فی صدہے۔کینیانے 5میچ کھیلے اورپانچوں میں اسے شکست کاسامناکرناپڑا اسکی کامیابی کاتناسب صفرفی صدہے۔

پاکستان نے3میچ کھیلے،ایک میچ جیتااور2میچ ہارے اسکی کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔انگلینڈنے2میچ کھیلے،ایک میچ جیتااورایک میچ ہارا اسکی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔جبکہ کامیابی کے تناسب سے جنوبی افریقہ80فیصدکے ساتھ پہلے نمبرپر،دوسرے نمبرپربھارت77.77فیصد،تیسرے نمبرپرزمباوے 70فیصد،چوتھے نمبرپربنگلہ دیش اورانگلینڈدونوں کی کامیابی کاتناسب50فیصد،پانچویں نمبرپرسری لنکااورنیوزی لینڈدونوں کی کامیابی کاتناسب45.45فیصد،چھٹے نمبرویسٹ انڈیز40فیصد۔ساتویں نمبرپرپاکستان اورآسٹریلیادونوں کی کامیابی کاتناسب33.33فیصد ،آٹھویں نمبرپرکینیاصفرفیصدہے۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں