ایس پی شیر خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 25 اگست 2021 15:34

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2021ء) ایس پی شیر خان نے   باضابطہ طور ایس پی غذر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں،  اس موقع پر اپنی مختصر تعارفی نشت میں انہوں نے کہا کہ نہ ہی ضلع غذر میرے لئے نیا ہے اور نہ میں ضلع غذر کے لئے، اس ضلع کو میں نے ہمیشہ  اپنا گھر سمجھا ہے ، ضلع بھر اور شخصیات سے واقف ہوں جو سب میرے لئے قابل محترم ہیں، میری کوشش ہوگی تمام تر معمولات میں لوگوں کو ساتھ لیکر چلوں تاکہ عوام اور پولیس کے مابین کوئی خلیج نہ رہے ، میری کوشش ہوگی علاقائی  کمیٹیوں/ مذہبی اداروں خوا وہ کسی بھی مسلک کے ہوں ان کو فعال کروں تاکہ بہت سارے مسائل ان کی سرپرستی میں حل ہوں اور لوگوں کو عدالتوں کے چکر نہ کاٹنے  پڑیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں