اسسٹنٹ کمشنر کا گاہکوچ کے تجارتی مراکز کا دورہ، لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا

جمعہ 26 جون 2020 22:40

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن حبیب الرحمن نے گاہکوچ کے تجارتی مراکز کا دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز تمام تجارتی مراکز بند ہوتے ہیں اور مکمل لاک ڈاؤن ہو جاتا ہے اگر کسی نے اس دوران دکان یا تجارتی مراکز کو کھولا تو اس کے خلاف نہ صرف جرمانہ عائد کیا جائے گا، بلکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ٹریفک کو بھی معمول سے کم چلنے دیا جائے تاکہ سڑکوں پر رش نہ ہو اور لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں