ضلع غذر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعہ 5 فروری 2021 14:50

ضلع غذر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا  گیا
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2021ء) دنیا بھر کی طرح شہیدوں اور غازیوں کا سرزمین ضلع غذر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا  گیاضلعی ہیڈ کواٹر گاہکوچ میں سٹی پارک سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی ریلی میں سرکاری و غیر سرکاری ملازمین اور طلبہ کے علاوہ سول سائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ ہاتھوں کا زنجیر بھی بنایا گیا ریلی میں شریک لوگوں نے بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے بھی لگائیں دوسری جانب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاہکوچ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں طلبہ اور مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کشمیری مسلمانوں کی ازادی تک اپنی جدوجہد جارکھیں گے اور بھارت کو واضع پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے کشمیری مسلمانوں پر مزید ظلم بند کردیں اور اقوام متحدہ کے قرار داوں کے مطابق کشمیری مسلمانوں کو ازادی کے ساتھ زندگی گزارنے دیا جائے۔


غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں