آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ، گلگت اور چترال کا زمینی راستہ منقطع

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہونے والی روڈ کو کھولنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 1 اکتوبر 2021 18:15

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2021ء) غذر میں آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور چترال کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لنگر کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث گلگت چترال روڈ بلاک ہو گئی،گلگت چترال روڈ بلاک ہونے سے چترال اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔دوسری جانب مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہونے والی روڈ کو کھولنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں