سندھ کے لوگوں کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے،

وفاق سے حق لیکر رہیں گے ،وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 28 دسمبر 2018 16:44

سندھ کے لوگوں کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے،
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے، سندھ حکومت وفاق سے اپنا حق لے کر رہے گی۔ عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو پہلے حکومت کرنا سکھا دیتے، اب پیرنی سے کہو اسے یہ بھی بتا دے کہ حکومت کیسے ہوتی ہے۔جمعہ کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ سندھ کے وسائل کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ہماری قیادت کوتوالیکشن ہی نہیں لڑنے دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ نوازشریف کوسندھ پسند نہیں تھا،عمران خان کواس سے زیادہ سندھ پسند نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

جولوگ کہتے تھے کہ سندھ پرقبضہ کریں گے وہ سندھ سے بھاگ گئے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت متحد اور مضبوط ہے، سندھ حکومت اپناحق وفاقی حکومت سے لے کردکھائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تھرمیں کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا پلانٹ بنایا تو وہاں کے لوگوں کو اس کا مالک بنایا۔ کول مائننگ سائٹ کے لیے جو دیہات ہٹائے گئے، انہیں پہلے 11 سو اسکوائرفٹ پرگھر بنا کر دیے گئے، وہاں کے عوام کو روزگار دیا گیا۔سندھ حکومت ایس ایس جی سی کوگاؤں اور دیہاتوں میں گیس کی فراہمی کے لیے قرضہ دیتی ہے، ایس ایس جی سی کہتی ہے کہ قرضہ واپس نہیں کرسکتے،گرانٹ میں بدل دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی خاطر یہ بھی کرنے کوتیارہیں، لیکن سندھ کے معدنیات پرآئینی طورپرحق سندھ کاہے، وہ لیکرہی رہیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ لوگ سندھ میں پیپلزپارٹی کو ہرانا چاہتے تھے، لیکن لوگوں نے ایسا ہونے نہیں دیا، انہوں نے بتایا کہ سندھ کے لوگوں کو بھرپور طریقیسے الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا گیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس بات کا عندیہ دیا کہ ہم پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریں گے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں