i وفاق سندھ کے حقوق غصب کرنا چاہتا ہے، اسداللہ بھٹو

اتوار 29 نومبر 2020 21:45

Zگھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) اتوارکے روز اوباڑو میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مدرسہ مدینتہ العلوم میں سیرت النبی صہ کا جلسہ منعقد ہوا جس میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو، صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی ضلعی امیر تشکیل احمد صدیقی ،مفتی مولانا محمد یوسف مزاری اور دیگر علمائ کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ پاک نے تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا اسلام ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے آج انسان بہت ساری مشکلات میں میں گھرا ہوا ہے ہم نے اللہ تعالیٰ کے احکامات اور پیارے نبی حکموں کو چھوڑ دیا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا کہ وفاق سندھ کے حقوق غصب کرنا چاہتا ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں اور کسی صورت بھی سندھ کا بٹوارہ نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی والے دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں اور عوام کے خوف سے واویلا بھی مچارہے ہیں سندھ کی عوام کے ساتھ دھوکا کررہے ہیں ضلع گھوٹکی پاکستان کا انڈسٹریل ضلع ہے اور کراچی کے بعد ریونیو کی مد میں اربوں روپے ٹیکس بھی دیتا ہے مگر افسوس کہ ضلع گھوٹکی کی عوام کو دیوار سے لگایا جارہا ہے انہوں نے مذید کہا حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے پریشانی کی حالت میں رکاوٹیں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو کہ ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں عوام کے حقوق کی حفاظت صرف اور صرف جماعت اسلامی کی دیانتدا قیادت کر سکتی ہی

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں