گھوٹلی،مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2مغوی کو بازیاب

اتوار 10 مارچ 2024 17:55

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) گھوٹکی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔پولیس حکام کے مطابق اغوا کار مغویوں کو دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے، پولیس نے مشکوک جان کر ملزموں کاتعاقب کیا تو دونوں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بازیاب ہونے والوں میں شفقت اور اویس شامل ہیں جن کا تعلق، مری اسلام آباد سے ہے،اغوا کاروں نے دونوں شہریوں کو ایک ماہ قبل سستی گاڑی بیچنے کا جھانسہ دے کر بلایا اور اغوا کر لیا تھا۔واضح رہے کہ شہریوں کو کاروبار اور سستی اشیا کی فروخت کا جھانسہ دے کر اغوا کاروں کے بہت سے گروہ سماجی رابطوں کی سائٹس پر سرگرم ہیں، جو شہریوں کو اغوا کے بعد لواحقین سے بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں