ٹوبہ ٹیک سنگھ،جائیدادکے مبینہ تنازع ، بیٹے کی فائرنگ سے ماں،بہن ،دو بہنوئی اور 3سالہ بھانجی قتل

بدھ 13 دسمبر 2023 22:15

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2023ء) جائیدادکے مبینہ تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں،بہن ،دو بہنوئی اور 3سالہ بھانجی کو قتل اور ایک بہنوئی کے بھتیجے کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے نواحی گائوں762گ ب کا رہائشی عبدالقدیر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ سٹی کے علاقہ ہیرا کالونی میں کرایہ پر رہائشی پذیر تھا کہ مبینہ طور پر اس کا بردارنسبتی(سالا)عمران ولد ناظر سکنہ 327ج ب ٹوبہ نے رات گئے عبدالقدیر کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی ماں70سالہ نسیم بی بی زوجہ ناضر حسین،بہن 45سالہ فرحت بی بی ،بہنوئی60سالہ عبدالقدیراور 3سالہ بھانجی نین تارا کو قتل کرڈالا اور فرار ہوگیا۔

جبکہ صبح ہی ملزم عمران ناظر نے تھانہ سٹی ٹوبہ کے علاقہ نیلم جبار کالونی میں فائرنگ کرکے دوسرے بہنوئی عبدالخالق ولد عبدالرشید جٹ کو قتل جبکہ اس کے بھتیجے اسامہ مالک کو شدید زخمی کردیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار،پولیس نفری کے ہمراہ موقع پہنچے اور موقع ملاحظہ کیا۔مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ زخمی اسامہ مالک کو ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں