گوجرہ،دورکشوں کی باہمی تصادم سے دو طالبات جاں بحق،8افراد زخمی

بدھ 13 دسمبر 2023 22:15

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2023ء) دھند میں رکشہ ڈرائیو کی مبینہ لاپرواہی کے باعث موچیوالہ روڈ پردورکشوں کی باہمی تصادم سے دو طالبات جاں بحق، 6طالبات سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں موچی والا روڈپر نواحی چک نمبر 415 ج ب سے طالبات کو لے کر رکشہ آرہا تھا کہ مبینہ طور پر دھند کے باعث طالبات سوار رکشہ دوسرے رکشہ سے ٹکراگیا اور پیچھے سے آنے والی گنے سے لوڈٹریکٹر ٹرالی بھی رکشوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دوطالبات 18 سالہ میرب اور 17 سالہ حاجرہ ساکنان 415 ج ب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6طالبات 18سالہ بازیلہ، 19سالہ اقراء، 18سالہ سائرہ، 17سالہ فائزہ، 18سالہ رکشہ ڈرائیور نعمان، 35سالہ رکشہ ڈرائیور فیاض خان، سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ متوفی طالبات کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔گنے سے لوڈ ٹرالی کا ڈرائیور حادثہ کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تھانہ صدر پولیس قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں