گوجرہ ، مسلح ڈاکوؤ ں نے متعدد شہریو ں کو موٹر سا ئیکلو ں اور نقدی سے محروم کردیا

منگل 5 دسمبر 2023 19:38

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) مسلح ڈاکوؤ ں نے تحصیل بھر میں اودھم مچا دیا متعدد شہریو ں کو موٹر سا ئیکلو ں اور نقدی سے محروم کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 97 ج ب کا محمد عثما ن اپنی مو ٹر سا ئیکل نمبری 8692 اے این ایس پر سوار ہوکر اڈا دوکھڑی کی طرف جارہا تھا کہ گاؤ ں کے قریب ہی دو مسلح ڈاکوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے موٹر سا ئیکل ہزارو ں روپے نقدی اور موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے دوسری واردات میں میں شک نمبر 281 ج ب کا شاہ جہا ن موٹر سا ئیکل نمبری 1922 اے کیو ایم پر سوار ہوکر چک نمبر 96 ج ب جارہا تھا کہ چک نمبر 94 ج ب کے قریب چار نامعلو م مسلح ڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسکے قبضہ سے موٹر سا ئیکل، ہزارو ں روپے نقدی اور قیمتی موبا ئل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے تیسری واردات میں چک نمبر 48 گ ب کا ابرار حسین اپنی موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر اڈا مونگی بنگلہ جارہا تھا کہ چک نمبر 178 گ ب گھوگا کے قریب دو مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے موٹر سا ئیکل، ہزارو ں روپے نقدی اور قیمتی موبا ئل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے چوتھی واردات میں جھنگ کا رہائشی سمیع اللہ خا ں موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر فیصل آ باد جارہا تھا کہ زکی چوک نوا ں لا ہور کے قریب دو مسلح ڈاکوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے موٹر سا ئیکل، ہزارو ں روپے نقدی اور موبا ئل فون چھین لئے۔

(جاری ہے)

اطلا ع ملنے پر تھا نہ صدر گوجرہ و نوا ں لا ہور پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ڈاکوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں