ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈزاگر گوجر خان پر خرچ ہوتے تو آج نقشہ کچھ اور ہوتا،راجہ جاوید اخلاص

سابق وزیراعظم وسپیکر نے بے شمار فنڈز لیے بدقسمتی سے وہ سارے فنڈز کمیشن مافیا ،کنٹرکٹرز اور ان کے عزیز لوٹ کر کھا گئے

منگل 16 جنوری 2024 12:18

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پوری ذمہ داری اور دیانتداری سے کہتا ہوں کہ سابق وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی نے بلاشبہ ترقیاتی کاموں کے لیے بے شمار فنڈز لئے لیکن بدقسمتی سے وہ سارے فنڈز کمیشن مافیا ،کنٹرکٹرز اور ان کے عزیز لوٹ کر کھا گئے ہیں اگر وہ فنڈز تحصیل گوجر خان پر خرچ ہوتے تو شاید مجھے الیکشن میں حصہ لینے کی ضرورت ہی نہیں تھی میں ضلع ناظم رہا ایک روپے کی بھی بدیانتی ثابت ہو جائے تو میرا کوئی حق نہیں کہ عوام کی نمائندگی کروں حقائق او میرٹ پر بات کرنے والا شخص ہوں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں میں جارہا ہوں راجہ پرویز اشرف کو جب بھی کوئی بڑا سیاسی عہدہ ملا اس سے اگلے الیکشن میں انہیں شکست ہوئی 2013 کے انتخابات اس کی واضح مثال ہیں اب وہ اسپیکر قومی اسمبلی ہیں 8 فروری 2024 کو انہیں دوبارہ ہرائیں گے بے میرا مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہی ہے اس کی وجہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی موجود نہیں اور یہاں سے ان کے سابق امیدوار بھی انتخابات حصہ نہیں لے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے الیکشن کمپین آفس میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن و دیگر میڈیا پرسنز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ یونیورسٹی ہمارا منصوبہ ہے سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اس کا ڈائریکٹیو جاری کیا تھا حقیقت سب کو پتہ ہے اسپیکر قومی اسمبلی ویسے ہی یونیورسٹی کا کریڈیٹ لینے کے چکروں میں ہیں راجہ جاوید اخلاص نے مزید کہا کہ 2018 کے انتخابات میں مجھ سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بطورِ ایم این اے الیکشن لڑیں کنفرم جیت ہے میں نے انکار کر دیا میرے انکار پر اسی وقت مجھے بتا دیا گیا تھا کہ این اے 52 کی سیٹ راجہ پرویز اشرف کو دے دی ہے اب وہ ہی یہاں سے جیتیں گے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے روزگار ،تعلیم اور علاج معالجہ کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے یہی بنیادی مسائل ہیں جن کی وجہ سے عوام بے حد پریشان اور مشکلات میں مبتلا ہے انشاء اللہ ہماری لیڈر شپ ہیلتھ اور ایجوکیشن کے لیے بجٹ کا ایک بڑا حصہ رکھیں گے جس سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں