شہباز شریف اور ان کے بھائی محلوں میں بیٹھ کر مہنگائی کی باتیں کر رہے ہیں ووٹ چوری اور دھاندلی ختم ہوتے دیکھ کر اپوزیشن شور مچا رہی ہے لیکن حکومت آئندہ انتخابات میں ای وی ایم مشین کے استعمال کا فیصلہ کر چکی ہے،وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:22

شہباز شریف اور ان کے بھائی محلوں میں بیٹھ کر مہنگائی کی باتیں کر رہے ہیں ووٹ چوری اور دھاندلی ختم ہوتے دیکھ کر اپوزیشن شور مچا رہی ہے لیکن حکومت آئندہ انتخابات میں ای وی ایم مشین کے استعمال کا فیصلہ کر چکی ہے،وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری اور دھاندلی ختم ہوتے دیکھ کر اپوزیشن شور مچا رہی ہے لیکن حکومت آئندہ انتخابات میں ای وی ایم مشین کے استعمال کا فیصلہ کر چکی جس کا قانون اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا شہباز شریف اور ان کے بھائی محلوں میں بیٹھ کر مہنگائی کی باتیں کر رہے ہیں گجرات  پفما ہاوس میں پنکھا ساز اداروں کے مالکان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نےکہا کہ شہباز شریف اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں محلوں میں بیٹھ کر مہنگائی کی باتیں کرنے والے پہلے پاکستان ائیں اوراس گرمی میں عوا م کے درمیان بیٹھیں ملک میں انرجی بحران بارے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں غیر معیاری ہوم اپلائنسز کا استعمال بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے ہماری بجلی کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اور ساٹھ سے پینسٹھ فیصد بجلی کولنگ کے عمل میں استعمال ہو جاتی ہے حکومت نے پلان کیا ہے کہ ہم بجلی استعمال کرنے والی اشیاء کی کارکردگی کو بہتر بنائیں جس کے لیے کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کے لیے سٹار ریٹنگ کا نظام لا ریے ہیں  جس سے ہم تین ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی بچا سکتے ہیں اس کے لیے حکومت گجرات کے پنکھا سازوں کو فین ٹیسٹنگ لیبارٹری سمیت دوسری سہولیات فراہم کرے گی  اور اس کا فائدہ پاکستان کے عام صارف کو ہو گا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں