عید کے دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک رہ کرناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:09

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کے احکامات پرڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے ضلع بھرمیں عیدانتظامات کے حوالے سے جامع پلان کے تحت چاند رات، عیدالفطر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے، سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے اور مساجد، عید گاہوں اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی، انسداد ڈینگی اقدامات سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی، انہوں نے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر اور چاند رات کو پولیس فول پروف سیکورٹی فراہم کرے گی، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں، سی اوز عید گاہوں کے راستوں کی مرمت یقینی بنائیں،صفائی ستھرائی، نکاسی آب، سبزی و پھل منڈیوں سے مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد، ناقص کھانے پینے کی اشیاء فروخت کیخلاف کاروائیاں، مسافروں سے عید کے دوران کرایہ پر اوور چارجنگ کی سختی سے روک تھام، ہیلتھ اور ٹریفک کے علاوہ دیگر اہم نکات پر تبادلہ خیال اور محکموں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عید کے پہلے دو روز تمام محکموں سربراہان ہیڈکوارٹرز پر موجود رہیں گے، سٹیشن لیو پر حکومتی ہدایات پر پابندی عائد ہیلتھ اتھارٹی اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تمام تحصیلوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھیں کو یقینی بنائیں۔ عید کے دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک رہیں اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں۔

اسسٹنٹ کمشنرز سبزی و پھل منڈیوں کے دورے کریں، درست قیمتوں کا تعین، مقررہ قیمتوں پر اطلاق کروائیں۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں،عید گاہوں، مساجد، پبلک مقامات (پارکوں، بس اڈوں، مارکیٹوں، بازاروں، شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کاخصوصی اہتمام کیاجائے، متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں