ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مستحق افراد کی دہلیز پر راشن پہنچا رہی ہیں ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 23:05

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں راشن کی گھر گھر ترسیل جاری ہے،اب تک 60048 مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کیا جاچکا ہے ،ترسیل مکمل شفافیت کے ساتھ کی جارہی ہے ،جلد تصدیق شدہ مستحق افراد کے گھر راشن ڈیلیوری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، راشن عزت و احترام کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مستحق افراد کی دہلیز پر پہنچا رہی ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ 97021 میں سے اب تک 60048 تصدیق شدہ خاندانوں کو راشن فراہم کیا جا چکاہے ،اشیاء کی خریداری اور پیکنگ میں معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، غیر معیاری اشیاء کی فراہمی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، معیار پر کوئی سمجھوتا نہ ہوگا راشن میں 10 کلو آٹا، دو کلو چینی، رمضان نگہبان پیکچ میں دو کلو بیسن، دو کلو گھی، دوکلو چاول شامل ہیں، تمام اشیاء کی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ٹیسٹنگ کروائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ نگہبان راشن پروگرام کے تحت مستحق کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز تمام تمام تر معاملات کی نگرانی کریں، کسی قسم کی کوتاہی، معیار اور مقدار میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں