گجرات:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گراں فروشی کے مرتکب 32 افراد پر 95 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 مارچ 2024 23:05

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گراں فروشی کے مرتکب 32 افراد پر 95 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1218 مقامات پر انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بازاروں، مرکزی شاہراہوں، سرکاری زمینوں کو واگزار کروانے کے لیے آپریشن جاری ہے، بازاروں، راستوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی اور ذخیر اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ضلع انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جارہی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دے اور رضاکارانہ طور پر اپنا سامان شٹر کے اندر رکھیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان ضبط کرلیا جائے گا ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں