گوادر میں نیب (بلوچستان) کے سب آفس قیام عمل میں لایا گیاہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد

جمعہ 22 مارچ 2024 22:51

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) گوادرڈائریکٹرجنرل نیب(بلوچستان) کانیب بلوچستان کے سب آفس گوادر کا دورہ چیئرمین نیب نلیفٹیننٹ جنرل(ر) ننذیر احمد کی ہدایات پر گوادر میں نیب (بلوچستان) کے سب آفس قیام عمل میں لایا گیاہے۔ یہ اقدام بلوچستان کے علاقے پر خصوصی توجہ کے ساتھ پورے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف مؤثر طریقے سے اپنی رسائی کو بڑھانے اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے نیب کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

چیئرمین نیب نے گوادر میں احتساب کا ایک مربوط نظام قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ننیب کے گوادر سب آفس کے قیام سے علاقے کے عوام کو بدعنوانی کے خلاف شکایات کو درج کرانے نمیں نسبتاًً آسانی ہو گی۔ ناس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نیب (بلوچستان) نے 21 اور 22 مارچن کو نیب کے ذیلی دفتر گوادر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ ندورہ بدعنوانی کے خلاف نیب کے عزم نکا اظہار ہے۔

اس ندوران گوادر ریجن کے متعلقہ احکام سے ملاقاتیں کی گئیں جن میں گوادر اور مضافاتی علاقوں میں بدعنوانی پر قابو پانے اور اس کے خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نبعد ازاں ڈی جی ننیب نے سب آفس کے عملے سے ملاقات کی اور نئے آفس کے آپریشنز کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔ انہوں نے خطے میں بدعنوانی کی روک تھام، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے، پبلک سیکٹر کے پروجیکٹ میں شفافیت بڑھانے اور سرکاری اور نجی اداروں میں جوابدہی کے کلچر کو فروغ دینے میں گوادر سب آفس کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈی جی نیب نے اظہار کیا کہ گوادر بلوچستان کا ایک بندرگاہی شہر ہے اور اس نمیں ایک بڑے تجارتی مرکز کے طور پر بے پناہ نترقی کیامکانات ہیں۔ تاہم، بدعنوانی اس نصلاحیت سے بھر پور استفادہ کرنے میں ایک بڑاچیلنج ہے جس سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے۔اس ضمن میں شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کو فروغ دینے والے اقدامات ناگزیر ہیں۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں