گوادرڈائریکٹرجنرل نیب(بلوچستان) کانیب بلوچستان کے سب آفس گوادر کا دورہ

جمعہ 22 مارچ 2024 22:58

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) گوادرڈائریکٹرجنرل نیب(بلوچستان) کانیب بلوچستان کے سب آفس گوادر کا دورہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد کی ہدایات پر گوادر میں نیب (بلوچستان) کے سب آفس قیام عمل میں لایا گیاہے۔ یہ اقدام بلوچستان کے علاقے پر خصوصی توجہ کے ساتھ پورے پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف مو ٴثر طریقے سے اپنی رسائی کو بڑھانے اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے نیب کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

چیئرمین نیب نے گوادر میں احتساب کا ایک مربوط نظام قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ نیب کے گوادر سب آفس کے قیام سے علاقے کے عوام کو بدعنوانی کے خلاف شکایات کو درج کرانے میں نسبتاًً آسانی ہو گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نیب (بلوچستان) نے 21 اور 22 مارچ کو نیب کے ذیلی دفتر گوادر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ دورہ بدعنوانی کے خلاف نیب کے عزم کا اظہار ہے۔

اس دوران گوادر ریجن کے متعلقہ احکام سے ملاقاتیں کی گئیں جن میں گوادر اور مضافاتی علاقوں میں بدعنوانی پر قابو پانے اور اس کے خاتمے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں ڈی جی نیب نے سب آفس کے عملے سے ملاقات کی اور نئے آفس کے آپریشنز کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔ انہوں نے خطے میں بدعنوانی کی روک تھام، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے، پبلک سیکٹر کے پروجیکٹ میں شفافیت بڑھانے اور سرکاری اور نجی اداروں میں جوابدہی کے کلچر کو فروغ دینے میں گوادر سب آفس کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈی جی نیب نے اظہار کیا کہ گوادر بلوچستان کا ایک بندرگاہی شہر ہے اور اس میں ایک بڑے تجارتی مرکز کے طور پر بے پناہ ترقی کیامکانات ہیں۔ تاہم، بدعنوانی اس صلاحیت سے بھر پور استفادہ کرنے میں ایک بڑاچیلنج ہے جس سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے۔اس ضمن میں شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کو فروغ دینے والے اقدامات ناگزیر ہیں۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں