صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیحات میں سے ہے،عثمان بزدار

اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو جدید اور معیاری ادویات کی مفت فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:12

صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیحات میں سے ہے،عثمان بزدار
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیحات میں سے ہے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو جدید اور معیاری ادویات کی مفت فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا پختہ عزم ہے کہ تعلیم،صحت،سماجی سہولیات کی فراہمی کے زریعے عام آدمی کو درپیش دیرینہ مسائل کا پائیدار حال ممکن بنایا جائے اور انکا معیار زندگی بلند کر کے انکی دہلیز پر ہی تمام سہولیات کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کا محور عام اور غریب آدمی کی بہتری اور فلاح و بہبود ہے اور انشاء اللہ ترقیاتی وسائل کے منصفانہ اور ایماندارانہ استعمال سے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں بہتری کے خواب کو عملی تعبیر دی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ حافظ آباد کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقعہ پر کیا۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خاں،ڈپٹی کمشنر نویدشہزاد مرزا،ڈی پی او ساجد کیانی،اے ڈی سی (آر) آمنہ رفیق،اے ڈی سی جی نعیم اللہ بھٹی،اے سی حافظ آبادعباس ذوالقرین،اے سی ایچ آر ایم عمر فاروق وڑائچ،اے سی پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھاور تمام متعلقہ محکموںکے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔وزیر اعلی پنجاب اپنی آمد کے فورابعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمر جنسی میں گئے اور وہاں پر زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ طبی سہلویات کے بارتے میں دریافت کیا۔

انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم ،ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر سمیت ڈیوٹی پر موجود تمام ڈاکٹروں اور سٹاف کو ہدایت کی کہ پر مریض کو بہترین طبی سہولیات اور ہسپتال کی فارمیسی سے مفت ادویات کی دستیابی اور فراہمی یقینی بنائی جائے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیکل وارڈ،سی سی یو اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے انکے مسائل معلوم کیے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب بعد ازاں ڈسٹرکٹ جیل بھی گئی اور قیدیوں کو جیل میونل کے مطابق دی جانے والی خوراک اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔سنیئر سپر ٹینڈنٹ جیل محمد یعقوب جوڑااور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ قیدیوں کی بیرکس میں بھی گئے اور ان سے انکے مسائل معلوم کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ قانون کے مطابق قیدیوں کو ہع سہولت فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کے قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ حکومتی اداروں ا ور متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں