سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میںٹل باچا خان سکول میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:33

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میںٹل باچا خان سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں باچاخان سکول ٹل کے اساتذہ ، والدین،علاقہ مشران،صحافیوں اور سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر باچاخان سکول کے پرنسپل جاوید شاہ نے سکول بچوں سے خطاب میں کہا کہ دشمن نے ہمیشہ سے ہمیں علم کی روشنی سے محروم رکھنے کی ناکام کوششیں کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کادن اُن معصوم بچوں کو یاد کرنے کا دن ہے کہ جن کو ظالم دشمنوں نے بے دردی سے شہید کرکے ظلم کیا گیا۔انہوں نے مذید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں تعلیم کے حصول سے نہیں روک سکتا۔اس موقع پر شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باچاخان سکول طلباء و طالبات نے نظمیں،ملی ترانے اور تقاریر بھی پیش کئے۔تقریب کے آخر میں بچوں نے ہاتھوں میں شمع جلا کر شہید بچوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انکے والدین کے صبرو جمیل کیلئے دعا کی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں