ہنگو، ڈاکڑوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

جمعہ 26 اپریل 2019 16:40

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ہنگو میں ڈاکڑوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری،مریض علاج کی سہولت نہ ہونے سے رل گئے،سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی سروسز کے علاوہ تمام شعبے بند، اس حوالے سیڈسٹرکٹ ڈاکٹر کونسل کے صدر ڈاکٹر بشیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف ہنگو میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ایمر جنسی کے علاوہ باقی سب سروسز معطل ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ڈاکٹر کونسل کے صدر ڈاکٹر بشیر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ اپنے حقوق پر کسی صورت کمپرومایز نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں