ہنگو میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران قتل و اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک

اتوار 5 فروری 2023 11:10

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2023ء) ہنگو میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران قتل و اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہنگو پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر گزشتہ شب ڈی ایس پی امجد حسین کی قیادت میںتھانہ سٹی کے ایس ایچ او فیاض خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواحی پہاڑی علاقہ چمبہ گل میں چھاپہ مارا جہاں تنگی نامی پہاڑی میں موجوداشتہاری مجرموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس پارٹی محفوظ رہی ۔

پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری عبداللہ ولد حیدر خان سکنہ چمبہ گل کو ہلاک کردیا جبکہ ہلاک شدہ اشتہاری مجرم کے دیگر مسلح ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے فرارہونے والے دیگر اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک اشتہاری مجرم خیبرپختونخوا پولیس کو قتل و اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں