ہنگو مفتاح العلوم میں عالمی مجلس ختم نبوت اجلاس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:25

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ہنگو مفتاح العلوم میں عالمی مجلس ختم نبوت اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں جمعیت علما ء اسلام کے جید علماء کرام، ضلعی عہدیداران،کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ختم نبوت مجلس کے ضلعی امیر ضیاء الاسلام کاکاخیل،جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی دین اظہر حقانی، شیخ علیم اللہ ،مفتی دین محمد و دیگر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک نہایت اہم عقیدہ ہے جس کے دفاع کے لیے علماء کرام اور کارکنان ایک ہی صف میں صف آراء ہیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں