ڈی پی او آفس ہنگو میں عام انتخابات میں غیرجانبدار کیلئے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

پیر 23 جولائی 2018 20:25

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) دفترڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگومیں پولیس کے لئے عام انتخابات میں غیرجانبداراورغیرسیاسی رہنے کیلئے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ نے انتخابات میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران وانچارجان سے انتخابات کے دوران غیرجانبداروغیرسیاسی رہنے اورالیکشن ڈیوٹی نیک نیتی اور پوری ایمانداری سے سرانجام دینے کے حوالے سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوزاورڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ پیرشہاب علی شاہ نے پولیس افسران سے الیکشن کے دوران غیرجانبداراورغیرسیاسی رہنے اوراپنے فرائض منصبی نیک نیتی اورپوری ایمانداری سے سرانجام دینے کا حلف لیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں