ہنگو ، تاجر برادری کا ایڈیشنل اے سی عزیز اللہ جان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

پیر 14 جنوری 2019 18:24

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ہنگو کی تاجر برادری سراپا احتجاج، ایڈیشنل اے سی عزیز اللہ جان کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ہنگو کی تاجر برادری کو مختلف ہیلو اور بہانوں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔ بڑی مشکل سے ہنگو کی کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اے سی ٹوعزیز اللہ کا رویہ کاروبار کو ٹھپ کرنے اورہمیںاحتجاج کی دعوت دے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ضلع ہنگو کی ٹریڈ یونین کے رہنمائوں نے ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔صدرظفر اقبال کی صدارت میں منعقدہ آل ٹریڈ یونین ہنگو کے ہنگامی اجلاس میں کیمسٹ ایسوسی ایشین، ٹریڈ یون نان بائی، قصاب ایسو سی ایشن، کلاتھ ایسو سی ایشن، کریانہ مرچنٹ و دیگر کاروباری تنظیموں کے صدورباور رہنماوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں