ہنگو، ڈی پی او آفس میں یتیم بچوں میں شوزاورعیدکی مناسبت سے دیگر تحائف تقسیم

ہفتہ 25 مئی 2019 17:46

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے پولیس لائن کی جامع مسجد کے خطیب کے توسط سے ڈی پی او آفس میں یتیم بچوں میں شوزاورعیدکی مناسبت سے دیگر تحائف تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او احسان اللہ خان نے بچوں سے ان کی تعلیم اور دیگر سرگرمیوں کے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ وہ قوم کے بچے ہیں جنہوں نے مستقبل میں۔ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دینا ہے۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے کہا کہ مستحق، غریب، نادار اور مجبور و لاچار اافراد اور بچوں کی مدد کرنا اور انہیں خوشیوں میں باوقار انداز میں شریک کرنا عظیم مقصد ہے اور مخیر حضرات کی طرف سے یہ خدمت کسی بڑی عبادت سے کم نہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں