ہنگو:ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کا پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن

دو ہول سیل ڈیلر دوکانیں سیل،بھاری جرمانے عائد، بعض دوکانوں سے زائدالمیعاد مشروبات اور دیگر اشیاء بر آمد کر کے تلف کر دی گئیں صوبائی حکومت کے احکامات پر پلاسٹک شاپنگ بیگ استعمال کو قطعی ممنوع قرار دیتے ہوئے خاتمہ کے لئے چھاپوں کاسلسلہ جاری رہیگا

پیر 17 جون 2019 21:53

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کا پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن۔دو ہول سیل ڈیلر دوکانیں سیل،بھاری جرمانے عائد،جبکہ بعض دوکانوں سے زائدالمیعاد مشروبات اور دیگر اشیاء بر آمد کر کے تلف کر دی گئیں صوبائی حکومت کے احکامات پر پلاسٹک شاپنگ بیگ استعمال کو قطعی ممنوع قرار دیتے ہوئے خاتمہ کے لئے چھاپوں کاسلسلہ جاری رہیگا۔

اتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ون ایوب خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی،ضیاء اللہ خان عملہ اور لیوی فورس کے ہمراہ ہنگوشہر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 80 کلو شاپنگ بیگز کو تحویل میں لیکر ضبط کرکے ہول سیل ڈیلرز کے دوکانوں کو سیل کرنے سمیت 10 ہزار روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بعض جنرل سٹوروں کی معائنے کے دوران زائدالمیعاد مشروبات اور دیگر اشیاء برآمد کر کے قبضے میں لیکر تلف کرنے سمیت ہزاروں روپے جرمانے بھی وصول کئے گئے۔اس موقع پر اے سی ون ایوب خان،اے سی ٹو عزیز اللہ جان کا کہناتھاکہ ہنگو کو پلاسٹک شاپنگ بیگز سے پاک کیا جائیگا۔اس حوالے سے خصوصی مہم کے تحت باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیاہے انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کو ترک کر دیں اور پلاسٹک شاپنگ بیگ کے متبادل قابل تحلیل شاپنگ بیگ استعمال کریں کیوں کہ پاسٹک شاپنگ بیگ نصف حیاتی مدت کئی سو سال ہے اور اس سے ندی نالوں سمیت نکاسی اب کی نالیاں بھی بند ہو جاتی ہے جسکے باعث سوریج نظام خراب ہونے سمیت مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے اور ساتھ ہی ساتھ زرعی پیداوار متائثر ہورہی ہے اسلئے ہمیں پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعماک ترک کرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترک نہ کرنے کی صورت میں مرتکب عناصر کے خلاف سخت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔.

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں