ضلعی انتظامیہ ہنگو نے 2 میڈیکل سٹورز سیل جبکہ 2 کوشوکاز نوٹس جاری کردئیے

پیر 24 جون 2019 18:55

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیزاللہ جان نے ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان کے ہمراہ ہنگومیں 13 میڈیکل سٹورز اور2 کلینکل لیبارٹریوں کا اچانک معائنہ کیا۔ انہو ں نے اس موقع پر2 دکانوں کو سیل کیا جبکہ 2 کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ اسی طرح مختلف ادویات کے نمونے بھی لیکرتجزئیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا عزیز اللہ جان نے ہنگو بازار میں حکومتی احکامات کے برعکس پلاسٹک شاپنگ بیگز استعمال کرنے پر کئی دکانداروں پر5 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہنگو کا کہناتھا کہ حکومت خیبرپختونخوا کا جعلی اورغیر رجسٹرڈ ادویات کے علاوہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کے خلاف زیروٹالرنس ہے اوراس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے دکانداروں متنبہ کیا کہ وہ صوبائی حکومت کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائیں بصور دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں