ضلعی انتظامیہ ہنگو نے ایک جنرل سٹور سیل ، 4 کو نوٹسز جاری کردئیے

پیر 1 جولائی 2019 22:51

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہدعلی عملے کے ہمراہ ہنگو شہر،ٹل روڈ،سنگیھڑ روڈ،بائی پاس پر واقع دُکانوں پر چھاپے لگائے چھاپوں کے دوران مختلف جنرل سٹورز، ہوٹلز،نانبائی اور دیگر دوکانوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے ایک جنرل سٹور میں زائدالمیعاد مشروبات برآمد کرکے سیل کردیا گیا جبکہ4 کو نوٹسز جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح متعدد نانبائیوں،کریانہ سٹور،جنرل سٹور،سبزی اور فروٹ فروش کے دُکانوں میں،نرخنامہ اور دیگر اشیاء خوردنوش کا وزن بھی چیک کیاگیا اور خلاف ورزی کے مرتکب دُکانداروں کے خلاف موقع پر کارروائی کرتے ہوئے جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔اے ایف سی شاہد علی نے تاجر برادری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوڈقوانین کے پاسداری کو ہر یقینی بنانے اور غیر معیاری اور زائدالمیعاداشیا،مضرصحت اشیاء کی فروخت سے گریز کریں۔ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں بصورت دیگر فوڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں