پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا ہے،ضلع ہنگو کے تمام فلنگ اسٹیشنز کے سٹاک کو چیک کیا ہے،عرفان محسود

پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی بڑی وجہ مین ڈپو سے سپلائی میں رکاوٹ ہے،ایک دو روز میں پٹرول کی سپلائی پہنچتے ہی بحران ختم ہو جائے گا،اوگرا کی قیمتوں سے رو گردانہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 3 جون 2020 21:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا ہے،ضلع ہنگو کے تمام فلنگ اسٹیشنز کے سٹاک کو چیک کیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی بڑی وجہ مین ڈپو سے سپلائی میں رکاوٹ ہے،ایک دو روز میں پٹرول کی سپلائی پہنچتے ہی بحران ختم ہو جائے گا،اوگرا کی قیمتوں سے رو گردانہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان محسود نے ہنگومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یکم جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد ضلع ہنگو میں پٹرول پمپس نے سیل روک دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر ارشد منصور کی ہدایات کے عین مطابق انتظامی افسران نے پمپس کا معائینہ کیا اور سٹاک چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کئی پٹرول پمپس کے مالکان کو جرمانے بھی کیے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو عرفان محسود نے کہا کہ اس وقت پٹرول پمپس پر ڈیزل دستیاب ہے تاہم پٹرول دستیاب نہیں جس کی وجہ مین ڈپو سے ہنگو کو سپلائی کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں پٹرول کی سپلائی بحال ہوتے ہی شہریوں کو مقررہ ریٹس پر پٹرول اور دیگر مصنوعات مل سکیں گیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو عرفان محسود نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔مقررہ ریٹس پر نہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے بلکہ پمپس پر پیمانے اور ناپ تول کے عمل کی بھی روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن جاری رہے گی اور نئے کرائے ناموں پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں