ضلع ہنگو میں تجاوزات اور سپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن تیز، کئی مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ

جمعہ 4 جون 2021 23:00

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2021ء) ضلع ہنگو میں تجاوزات اور سپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن تیز، ٹی ایم اے ہنگو اور ٹی ایم اے ٹل کی طرف سے جاری آپریشن میں کئی مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا، غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹانے کا عمل بھی زور و شور سے جاری، تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کو ہر حال میں کامیاب بنایا جائے گا، شہر اور بازاروں کی اصل خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے تمام انتظامی مشینری متحرک کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات سپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ کے مطابق ٹی ایم اے ٹل، ٹی ایم اے ہنگو اور دیگر انتظامی مشینری بھر پور طریقے سے اس ٹاسک پر کام کر رہی ہے اس ٹاسک کے تحت کئی علاقوں اور بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ شہر کے ساتھ ساتھ مضافات کی رابطہ سڑکوں پر قائم غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں خصوصی صفائی کمپین بھی شروع کی گئی ہے ہماری کوشش ہے کہ شہر اور مضافات کی اصل حالت سامنے لائی جائے اور عوام کی اس ضمن میں مشکلات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ نے واضح کیا کہ اس آپریشن میں کسی قسم کی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ تاجر، دکاندار اور شہری اس آپریشن میں انتظامیہ کے ساتھ ضرور تعاون کریں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں