ہنگو کی سول سوسائٹی اور ائمہ حضرات کے تعاون کی بدولت پولیو کیخلاف پروپیگنڈہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،حمید الله شاہ

والدین قومی اور مزہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ہنگو

ہفتہ 5 جون 2021 22:07

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) ہنگو کی سول سوسائٹی اور ائمہ حضرات کے تعاون کی بدولت پولیو کے خلاف پروپیگنڈہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،والدین قومی اور مزہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،ضلع ہنگو میں پچانوے ہزار بچوں کو پانچ روزہ انسداد پولیو قومی کمپین میں پولیو کے قطرے پلانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں،علما اکرام اور عمائدین کے ہر معاملے میں۔

انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ نے انسداد پولیو میں سول سوسائٹی اور ائمہ کے کردار کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ضلع بھر سے ائمہ حضرات،سول سوسائٹی کے نمائیندگان،عمائدین اور علما اکرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی متاثر کن حقیقت ہے کہ ہر قومی اور اہم معاملے میں علما اور سول سوسائٹی نے انتہائی دوستانہ اور تعاون کے حامل کردار کی عملی تصویر پیش کی اور انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا۔

یہ امر ان شخصیات کے مثبت اور تعمیری کردار اور قومی سوچ کا مظہر ہے حمید اللہ شاہ نے کہا کہ ائمہ،علما،عمائدین کے تعاون کی بدولت پولیو کے متعلق منفی پروپیگنڈہ ناکامی سے دو چار ہوا اور اب والدین محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کے ساتھ عملی تعاون کرتے ہیں اور اولین فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سات جون سے شروع ہونے والی انسداد پولیو قومی کمپین میں پانچ سال سے کم عمر پچانوے ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گئے اس قومی مہم کے انتظامی،سیکورٹی اور دیگر تمام لوازمات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور 415 ٹیمیں اس کمپین میں حصہ لے رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر سردار بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کمپین قومی مشن ہے جس کا مقصد نئی نسل کو ہر قسم کی معزوری سے بچانا اور صحت مند قوم کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں گئے اور تمام انتظامی مشنری محکمہ صحت کے شانہ بشانہ قومی کمپین میں فزیکلی ساتھ ہو گئی،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا تحسین اللہ اور دیگر علما اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ہمارا تعاون علاقے کی ترقی،پائیدار امن اور سماجی و کاروباری خوشحالی کے ایجنڈے کا حامل ہے اور ہم حسب سابق اپنے اثر و رسوخ کو پولیو کمپین کی کامیابی کے لیے بروے کار لاتے رہے گئے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں