ہنگو محکمہ فوڈ کی قصائیوں کیخلاف کارروائی،ایک درجن سے زائد کو چالان و جرمانہ ،متعدد وارننگ جاری

پیر 7 جون 2021 19:12

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) محکمہ فوڈ نے قصائیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد کو چالان و جرمانہ جبکہ متعدد وارننگ جار ی کی۔کسی کو ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت اور گرانفروشی کی اجازات نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر حمیداللہ شاہ کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قاضی فداء الرحمان کے زیر نگرانی ہنگو شہر میں انسداد ملاوٹ مہم کے متعلق قصائیوں اور مصالحہ جات سمیت دیگر فوڈ آئٹمز کے درجنوں دوکانوں کا معائنہ کیا۔

بعض کو ناقص صفائی،ملاوٹ، غیر معیاری اور مقررہ ریٹس سے زائد وصولی پر قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کردئیے گئے جبکہ ایک درجن سے زائد کو تنبیہ نوٹسسز جاری کی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے ضروری ہدایات جاری کی کہ نرخ کی پاسداری کریں۔ عوام کو ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔بصورت دیگر عدم تعمیل کی صورت میں سخت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں