اورکزئی ایجنسی میں شجر کاری مہم کا افتتاح

0ایکڑ رقبے پر 226200پودے لگائے جائیں گے

بدھ 22 فروری 2017 17:14

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء)اورکزئی ایجنسی میں شجر کاری مہم کا افتتاح ۔520ایکڑ رقبے پر شجر کاری مہم کے دوران 226200پودے لگائے جائیں گے۔پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں سالانہ شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوائی جس میں پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی خال اقبال مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر پی اے خالد اقبال،اے پی اے اپر اورکزئی اقبال وزیر،اے پی اے لوئر محمد اشفاق احمد ،ڈی ایف او عجب خان،رینج آفیسر نثار اکبر ،ڈپٹی رینج آفیسر ہلال اکبر و دیگر موجود تھے۔ڈی ایف او اورکزئی عجب خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم برائے سال 2017کے تحت اورکزئی قبائلی علاقوں میں 520ایکڑ آراضی پر 226200پودے لگانے کے ساتھ ساتھ اورکزئی قبائلی عوام میں 10ہزار پودے مفت تقسیم کئے جائیںگے اور علاقہ جات غلجو،سپونک ،درنند شیخان،ربعیہ خیل،کلایہ اور مشتی میلہ سمیت گزشتہ دس سال سے شجر کاری مہم سے محروم اپر اور لوئر اورکزئی کے متاثر علاقہ میں بھی جنگلات کے فروغ کو ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی اے اورکزئی خالد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے جنگلات کو فروغ دینا ہوگا۔پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے جو کہ خوشگوار فضاء اور بہتر انسانی صحت کو پروان چڑھانے اور آلودگی کی خاتمہ میں نمایاں اہمیت کے حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہے اور قبائلی عمائدین اور عوام شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی روکنے کے عمل میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔اور زیادہ سے زیادہ پودے گا کر علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں