ہنگو میں مردم شماری کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اعلی سطح اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 11 مارچ 2017 20:34

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) ہنگو میں مردم شماری کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اعلی سطح اجلاس۔ ضلعی انتظا میہ ‘سیکورٹی فورسسز کے افسران ،ضلعی ایوان ارکین ،شیعہ سنی مشران، علماء کرام ،سرکاری محکموں کے ذمہ داران کی شرکت۔ 15 مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں اتفاق اتحاد اور یگانگت کا عزم۔مردم شماری اہم قومی ایونٹ ہے۔

وسائل کی تقسیم آبادی کے تناسب پر انحصار رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس ہنگو میں 15 مارچ 2017 سے شروع ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔جس میں شماریب کے مرتب شدہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائز ہ پیش کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کر نل منیر احمد نے کہا کہ وسائل کی تقسیم آبادی کے تناسب کے حقیقی اعداد وشمار سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عملہ کی تربیت کا مرحلہ مکمل کر کے فرائض سے بخوبی آگاہ کر دیا گیا ہے اور عملہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دیکر سیکورٹی انتظامات کے 800 سیکورٹی اہلکار ایونٹ میں سیکورٹی کے فرائض انجام دینے پر مامور کئے گئے ہیںجو کہ محکمہ تعلیم سول اداروں اور سیکورٹی حکام کے مشترکہ ایونٹ اور نادرا کی ٹیمیوں کے لئے ہمہ وقت متحرک رہیں گے۔

کرنل منیر احمد نے کہا کہ ہنگو میں پائیدار امن مثالی ہے اور امن کے فروغ میں ہر طبقہ فکر کے مثالی تعاون قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں خانہ شماری اور بعدازاں مردم شماری کے مراحل کو 15 اپر یل یعنی ایک ماہ کے عرصے میں مکمل کئے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی کیساتھ متصلہ 50 کلو میٹر کی سر حدی پر چیکنگ پوسٹیں کر کے ٹل سکاوٹس کے زیر انتظام علاقوں میں امن بحال جبکہ سیکورٹی سخت کردی۔

ڈپٹی کمشنر ہنگواحسان اللہ نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام میں فورسسز کی قر بانیاں تاحیات یاد رکھی جائیگی۔مردم شماری میں زمینی حقائق پر مبنی اعداد وشمار کے تعین کیلئے جامعہ لائحہ عمل میں علاقہ مشران معززین اور علماء کرام کا تعاون ناگزیر ہے۔اجلاس سے خطاب میں شیعہ سنی مشران، علماء کرم مولانا عبدالستار ،مولانا جلیل ظہیر حسین ،نور آواز ایڈوکیٹ ،مولانا یوسف ،بنیاد حسین ،شاد محمد شینواری ویگر نے امن کے قیام کی بہترین کاوشوں پر سیکورٹی فورسسز اورحکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ مردم شماری میں غیر قانونی ،بوگس اندارج کا راستہ روکنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کر کے اس اہم قومی ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نقطہ نگاہ اور قومی حیثیت سے بھی مردم شماری کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور کامیاب اور روشن مستقبل کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے جسکی روسے حقیقی اعداد وشمار پر مبنی مردم شماری ایونٹ مرتب کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس میں ڈی پی او احسان اللہ ،ضلع نائب نا ظم زیارت گل، اے اے سی زمین خان،اے ڈی لوکل گورنمنٹ عابد زمان سمیت سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں