یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

پیر 29 اپریل 2024 18:06

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف ہری پور میں قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ کیا گیا۔ سوسائٹی کی عبوری کابینہ میں اردو و پشتو کتب سے لائبریری کو آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ قتیل شفائی مرحوم کے نام خطوط کو کتابی شکل میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

شاعر جاوید اقبال افگار نے یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ملاقات کر کے انہیں یونیورسٹی سطح پر ادب و ثقافت کو ترویج دینے کے متعلق باہمی دلچسپی پر بات چیت کی۔

مذکورہ ادبی سوسائٹی اور غزالی لائبریری کے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی کی عبوری کابینہ کی تشکیل پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں