مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی افواج کی دہشت گردی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال نہیں ملتی، ڈاکٹر مہیمن

جمعہ 7 اگست 2020 16:56

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) یونیورسٹی آف ہری پورکے شعبہ دینی علوم کے سربراہ اورسپیکم سوسائٹی کے چیرمین ڈاکٹرمہیمن نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی افواج کی دہشت گردی اورانسانی حقوق کی ایسی خلاف ورزی جاری ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی، مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بھی بیان کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مودی حکومت کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے جبکہ عالمی برادری کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مظالم پر خاموشی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، عالمی برداری مقبوضہ کمشیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ایسے میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے ریاستی بیانیے کو سمجھنا اور اس کی ترویج کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ہم نہ صرف کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ ایسا کرکے ہم اغیار کا کام بھی کر رہے ہیں، ریاست پاکستان کے ذمہ دار شہری کی حیثیت سے یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں