غازی پولیس کا سکیورٹی فورسز کے ہمراہ فلیگ مارچ اور موک ایکسر سائز

ہفتہ 13 اپریل 2024 17:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں غازی پولیس نے دیگر سکیورٹی فورسز کے ہمراہ فارنرز پراجیکٹ میں فلیگ مارچ اور موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا۔فلیگ مارچ واپڈا چیک پوسٹ سے شروع ہوتے ہوئے ان ٹیک ایریا اور نیو ہربن چائینہ کیمپ پر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

موک ایکسرسائز میں ڈی ایس پی غازی راجہ محمد بشیر ،ڈی ایس پی ایس ایس یو محمد طاہر قریشی،ایس ایس جی تربیلہ غازی کے افسران و جوان ،فارنٹیئر کور کے افسران و جوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا سکیورٹی محمد علی اور واپڈا سکیورٹی اہلکاروں اور سی ٹی ڈی سٹاف ،بم ڈسپوزبل سٹاف اور ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ نے شرکت کی ۔

موک ایکسر سائز کا مقصد فارنز پراجیکٹ پر کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر بروقت کارروائی کرنا اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں