ہری پور پولیس کی کارروائی ، گھر سے چوری کرنے والا گرفتار، طلائی زیورات اور نقدی برآمد

پیر 29 اپریل 2024 14:09

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گھر سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ طلائی زیورات اور 30 ہزار 140 روپے نقدی برآمد کر لی ۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود نڑتوپہ محلہ غلام آباد سے 27 اپریل رات کو گھر سے چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا۔مدعیہ مسماۃ(ت) کی مدعیت میں نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 380 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو چوری میں ملوث ملزم /ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ رقم اور طلائی زیوارت برآمد کرنے متعلق احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر امتیاز خان نے تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے ہمراہ متعدد مشکوک افراد کو تھانے میں لا کر تفتیش کی جس کے دوران حسیب ولد فقیر سکنہ محلہ غلام آباد نڑتوپہ نے چوری کا اعتراف کیا، ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے نشاندہی پر سرقہ شدہ طلائی زیورات اور نقدی 30 ہزار 140 روپے برآمد کر لی گئی، مقدمے کی تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں