ڈی پی اوہری پورکی سربراہی میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے متعلق اجلاس

پیر 29 اپریل 2024 20:38

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کی سربراہی میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان ،سرکل ڈی ایس پیز ،سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ڈی پی او ہری پور نے ضلع بھر میں امن و امان اور سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے افسران کو ہدایات دیں کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،تمام پولیس افسران دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ٹیم کی طرح کام کریں تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضاء برقرار رہے اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے موثر کارروائیاں کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس و دیگر سکیورٹی ادارے مل کر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کریں ،کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور افغان شہریوں کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھی جائے۔موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیعات میں شامل ہے ، ان کی سکیورٹی پر موجود افسران و جوانوں کو وقتا فوقتا چیک کریں اور جیکٹ ہلمٹ کے استعمال کی تلقین کریں ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں