ضلع ہری پور میں روٹی کی نئی قیمت کے تعین کے لیے اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ضلع ہری پور میں روٹی کی نئی قیمت کے تعین کے لئے اجلاس کا انعقاد، ڈی سی ہری پور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد خان کی زیر صدارت روٹی کا ریٹ مقرر کرنے کے حوالے سے خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہری پور اور نان بائی ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کر دیا گیا۔ نئے ریٹ کے مطابق 100 گرام روٹی 15 روپے اور 200 گرام روٹی 30 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں