ہرنائی، طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلے، سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی شہر میں داخل

پیر 6 جولائی 2020 23:05

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) ہرنائی وگردوانواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارش ندی نالوں میں سیلابی ریلے سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلے ہرنائی شہر، محلوں، اور دیہی علاقوں کی آبادی و زرعی علاقوں میں داخل کچے مقانات مہندم مال مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے، ہزاروں ایکڑ پر کاشت فصلات سیلابی ریلوں کی نظر لیویز فورس کے جوانوں اور مقامی نوجوانوں نے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد، گھروں میں موجود بچوں خواتین، ضعف المرافراد سمیت دیگر افراد کوبحفاظت گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

سیلاب سے ضلع میں بہت بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہرنائی و دیگرونواح اور پہاڑی سلسلوں میں کئی گھنٹوں تیز طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلے ہرنائی شہر کا حفاظتی سروتی بند ٹوٹ گیا، سیلابی پانی محلہ آخترآباد ہرنائی شہر جلال آباد، بابو محلے،میانی آباد,کلی زرمانہ، سیان، ترو، کے رہائشی و زرعی علاقوں میں سیلابی ریلہ گھروں دکانوں، زرعی زمینوں میں داخل ہوگیا جبکہ ہرنائی سبی روڈ اور ہرنائی کی نصب آبادی کو شہر سے ملانیوالی بے نظیر شہید رابطہ پل سیلابی ریلے آنے کے باعث مہندم ہوگیا، نصب آبادی کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، سیلاب ریلہ شہر و رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں