ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ میختر کے مقام پر ہرنائی کے دو ٹرکوں کو لہسن سمیت اغوا کرنے کی مذمت کرتے ہیں،نورمحمد دمڑ

بدھ 6 مارچ 2024 20:30

ِہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سابق سنئیر صوبائی وزیر و نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی تا میختر ٹرکوں ڈرائیوروں کو لوٹنے ٹرکوں لہسن سمیت اغوا کرنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان،سییکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس ،کمشنر لورالائی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر ٹرانسپورٹروں ،ڈرائیوروں،مسافروں کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصر کے خلاف پوری ایکشن لیکر انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ڈپٹی کمشنر زیارت ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انتظامی حدود میں موجود قومی شاہراہ پر موجود لیویز چوکیوں، تھانوں کو فعال بنانے اور قومی شاہراہوں پر لیویز کی پیٹرولنگ اور گشت شروع کرنے اور تمام لیویز تھانوں میں ضرورت کے مطابق نفری کو تعینات کرکے انہیں تمام سہولیات مہیا کرے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی عوام کے ٹرکوں کو لوٹنے اور اغوا کرنے کے وارداتوں پر خاموش نہیں رہونگا بلکہ کوبھی عناصر ملوث ہے انکے خلاف سخت قانونی ایکشن /کارروائی ہوگی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ حکومت اور انتظامیہ کی زمہ داری ہے حکومت اور متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ پوری طور پر میختر کے علاقے سے لہسن سمیت اغوا کرنے والے ٹرکوں اور زمینداروں کی لہسن کی پوری برآمدگی کویقینی بنائے انہوں نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام کے حقوقِ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں