جب تک بیرونی اداروں سے ڈکٹیشن لی جاتی رہے گی ملک میں بہتری نہیں آسکتی‘اعجاز الحق

جمعرات 11 مارچ 2021 14:20

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) پاکستانی سیاست چھوٹے چور کو قبول کر کے بڑے چور کو نکالنے کی پالیسی پر چل رہی ہے۔سربراہ ضیاء لیگ اعجاز الحق کی صحافیوں سے گفتگو۔جب تک بیرونی اداروں سے ڈکٹیشن لی جاتی رہے گی ملک میں بہتری نہیں آسکتی۔پاکستانی سیاست میں پیسہ چلنا سیاستدانوں کے لئے باعث شرم ہے کروڈوں روپے لگا کر پارلیمنٹ میں پہنچنے والا عوام کی کیا خدمت کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی الیکشن ہوتا نظر نہیں آ رہاحکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیںوزیر اعلیٰ پنجاب کو فنڈز کے حوالہ سے صرف تونسہ نظر آتا ہے بہاولنگر جیسا پسماندہ سر حدی ضلع کیوں نظر نہیں آتا۔پاکستانی سیاست میں کامیابی کے لئے پارٹی کو کروڈوں روپے کے فنڈز دینا پڑتے ہیں یا کمپین پر خرچ کرنا پڑتے ہیں۔۔بہاولنگر ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے جلد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں