افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کو صفحہء ہستی سے مٹانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،سروے رپورٹ
ہندوستان کسی بھول میں نہ رہے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی گئی تو ہندوستان کو اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی ْہندوستان بوکھلاہٹ میں اپنے قد کاٹھ سے اُونچی باتیں کرنے لگا ہے جو محض دیوانے کا خواب ہے افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کو حملہ کرنے کی صورت میں بھرپور جوابی کاروائی کا جواب دیکر پاکستان اور عوام کی نمائندگی کا حق ادا کردیا پوری قوم اُن کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے،شہریوں کا اِظہار ِ خیال
جمعرات 21 فروری 2019 20:55
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ہندوستان پر سوار جنگی جنون ،بوکھلاہٹ اور پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکیوں کے حوالے سے حسن ابدال میںکئے گئے ایک عوامی سروے میںزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اِظہار خیال کیا۔
محمد ہاشم خان نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر اور قیمتی سرمایہ ہے ،پوری پاکستانی قوم نہ صرف متحد ہے بلکہ افواج پاکستان کے ساتھ ملک کر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار کھڑی ہے،اگر ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کریگا تو افواج پاکستان اُسے صفحہء ہستی سے مٹادیگا ۔لالہ غلام حسین نے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان دشمن کو کسی صورت نہیں بہاتے ، اللہ رب العزت کے بعد پاکستان کی حفاظت پر ایسے شیردل معمور ہیں جن کے نام سے دشمن پر کپکپی اور لرزہ طاری ہوجاتا ہے ،پوری قوم پاکستان کے جانباز سپاہیوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہمہ وقت تیار کھڑی ہے جو دشمن ہندوستان کو دھول چٹاکر اُسے اُس کی اوقات یاد کرادیگی۔بشیرگجر نے کہا کہ ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے کی بھول میں نہ رہے افواج پاکستان دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اگر ہندوستان کی جانب سے پہل کی گئی اور حملہ کرنے کی غلطی کی گئی تو ہندوستان کو اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی ہندوستان جنگی جنون اور بوکھلاہٹ میں اپنے قد کاٹھ سے زیادہ اُونچی باتیں کررہا ہے جو محض دیوانے کا خواب ثابت ہونگی۔ ارشاد علی نے کہا کہ ہندوستان پاکستان اور افواج پاکستان کے نام سے اِس قدر خوفزدہ ہوچکا ہے کہ وہاں ہونے والے ہر واقعہ کا بے بنیاد اور من گھڑت الزام پاکستان پر عائد کردیتا ہے،پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری فوج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی نہ صرف بھرپور طاقت رکھتا ہے بلکہ ہندوستان کا جنگی جنون اور غرور مٹی میں ملاسکتا ہے۔یاسر حیات خان نے کہا کہ ہندوستان صرف دھمکی دے کر اپنی عوام کو خوش کررہا ہے جبکہ حقیقت اِس کے برعکس ہے ،ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے ہزاربارسوچے گا پاکستان پر حملہ کرنا کوئی مذاق نہیں اگر ہندوستان نے ایسی کوئی حماقت کی تو اُسے دِن میں تارے نظر آجائیں گے افواج پاکستان ہندوستان کا سارا غرور خاک میں ملادے گا۔اسراراحمد نے کہا کہ درحقیقت ہندوستان کو پاکستان فوبیا ہوگیا ہے اُسے ہر جگہ ،ہروقت اور ہرچیز میں پاکستان ہی دکھائی دیتا ہے ،پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے جو دشمنان پاکستان کو نیست ونابود کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتی ہیں ،پاکستان کوئی تر نوالہ نہیں جو ہندوستان جیسے دشمن سے ڈر جائیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہندوستان کا ہوش ٹھکانے آجائے گاحسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حسن ابدال،مرغوں پر لگائی گئی رقم اور آلات قبضہ میں لے لئے
حسن ابدال، جی ٹی روڈ پر برہان انٹرچینج کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کوٹکرمارکر کچل دیا
تعلیم میں نجی شعبے میں اشتراک وقت کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر اٹک
حسن ابدال، نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے کرنٹ لگنے پر محلہ شہید آباد کا نوجوان موقع پر جاں بحق
اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر عوام و الناس کے سکون میں خلل ڈالنے والے ملزمان گرفتار
حسن ابدال پولیس کا منشیات فروشوں رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن
مطالعہ کے شوقین لوگ ہی نامور خطیب و مقرر قرار پائے، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال
اسسٹنٹ کمشنر کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں، متعدد کو جرمانے
سرسید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوسرا کتاب میلہ (کل)شروع ہو گا
بھارت سے آئے ہوئے2437سکھ یاتری تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے
حکومت پاکستان سکھ یاتریوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، وزیر دفاع
ویں خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی تقریبات گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اختتام پذیر
حسن ابدال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار