اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ڈاکٹر ثناء نے اپنے عملے کے ہمراہ حقداروں کو انکی دہلیز تک راشن پہنچانے کے عمل کا آغاز کر دیا

بدھ 13 مارچ 2024 22:54

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) حکومت پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ڈاکٹر ثناء نے اپنے عملے کے ہمراہ حقداروں کو ان کی دہلیز تک راشن پہنچانے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل حسن ابدال میں 9 ہزار سے زائد رجسٹرڈ گھرانے مستفید ہونگے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرکی زیرنگرانی راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس میں ریونیو کا عملہ، سیکرٹری یونین کونسل،نائب قاصدان اور محکمہ پولیس کا عملہ ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ،راشن گھر گھر پہنچانے کیلئے مختلف منی گاڑیاں سوزوکی،کیری ڈبہ ،اور پک اپس کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائینگے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں