ورلڈ کاٹن ڈے

کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت زبانی جمع خرچ بند کرے چیف ایگزیکٹو بزنس کلب حسیب علی جٹ

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 7 اکتوبر 2021 11:42

ورلڈ کاٹن ڈے
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) 7 اکتوبر  آج دنیا بھر میں ستر سے زائد کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں کپاس کی اہمیت کے پیش نظر اور کپاس کو ایک عالمی اجناس کے  طور پر متعارف کرانے کے سلسلے میں کاٹن ڈے منایا جا رہا ہے اس دن کی مناسبت سے آج پاکستان میں مختلف پروگرامز اور سمینار منعقد ہونگے جس میں کپاس کی ابتر حالت کم پیداوار کسانوں کے مسائل ناقص بیج اور حکومتی پالیسی پر تجاویز پیش کی جائے گی کپاس کے عالمی یوم پر بزنس کلب کے چیف ایگزیکٹو حسیب علی جٹ کا کہنا تھا ملکی معیشت کے استحکام اور کپاس کے فروغ کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا  تب جا کر ہم کپاس کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں گے۔

حکومت کی کپاس پر ناقص پالیسی کی وجہ سے ہمارا علاقہ تیزی سے مکئی اور کماد کی فصل کو کاشت کر رہا ہے کاٹن بیلٹ تیزی سے کم ہو رہا ہے اور حکومت زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں  پی سی جی اے چیرمین سہیل محمود ہرل کا کاٹن ڈے کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت کپا س کے بیج کی  تحقیق اور اس کے لئے بناے گئے ریسرچ اداروں میں فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنائے شوگر کین کی بجاے ہمیں کاٹن پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے  ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کے پیش نظر بہترین اقسام تیار ہونی چاہیے کاٹن بروکر تنویر طارق علوی کا کاٹن ڈے پر کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومت ریسرچ اداروں کی مالی مشکلات دور کرے تاکہ ہمارے زرعی سائنسدان کپاس کے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین موسمیاتی تبدیلیوں اور کپاس کے کیڑے مکوڑوں کے خلاف بہترین اقسام مہیا کر سکیں اس وقت کپاس کی کم پیداوار کی وجہ سے کاشتکاروں کے ساتھ جننگ سیکٹرز کو بھی بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہئیے کہ وہ فوری طور پر کپاس کی کم پیداوار پر فوری ایک کمیشن قائم کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ہمیں اس وقت کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے نئے ایریاز تلاش کرنے کی ضرورت ہے خالد برادرز کاٹن انڈسٹری کے سی او چوہدری ارسلان خالد نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ کپاس کے ریسرچ کے اداروں کے منجمد فنڈز بحال کرے ادارے بنانے کی ضرورت ہے جبکہ کاٹن بریڈ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل مزید ریسرچ ہونی چاہیے عالمی معیار کی کپاس پیدا کرنے کے لیے قوانین میں تبدیلی لاتے ہوے کسان دوست پالیسی کو بنایا جانا چاہیے تاکہ کاٹن بیلٹ میں وائٹ گولڈ کپاس کی کاشت کو فروغ دیا جا سکے۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں